• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین افرادی قوت کی بین الاقوامی تقسیم میں شرکت جاری رکھے گا:نائب وزیر اعظمتازترین

April 15, 2023

گوانگ ژو(شِنہوا)  چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے تقابلی فوائد کی بنیاد پر افرادی قوت کی بین الاقوامی تقسیم میں فعال طور پراپنی شرکت کو جاری رکھے گا۔ 133ویں چائنہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے کی افتتاحی تقریب سے اپنے ویڈیو خطاب  میں انہوں نے کہا کہ اس سے چین کی اپنی ترقی کے ساتھ ساتھ دنیا کوبھی فائدہ پہنچے گا۔

 نائب وزیر اعظم نے کہا کہ میڈ ان چائنہ" مصنوعات نے دنیا بھر کے لوگوں کو سستی مصنوعات فراہم کی ہیں اور چین کی بڑے حجم کی مارکیٹ نے دوسرے ممالک کی معیاری مصنوعات کے لیے وسیع مارکیٹ پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  چین کھپت کی اپ گریڈنگ  رجحان کی پیروی کرتے ہوئے

درآمدات کو فعال طور پر وسعت دے گا، صنعتی تبدیلی اوراپ گریڈنگ اور اشیا اور خدمات کی تجارت کی مربوط ترقی کو فروغ دے گا، غیر ملکی تجارت کے کاروباری ماڈلزمیں جدت کی حمایت اور ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں کے درمیان تعامل کو فروغ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین بیرونی دنیا کے لیے خود کو کھولنے کی بنیادی قومی پالیسی پر قائم اور اقتصادی کھلے پن  کی باہمی مفاد پرمبنی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ دینے کی کوشش ہے جو تمام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کرتی ہے۔