• Ashburn, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین افریقہ تعلقات تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں: چینی سفیرتازترین

September 14, 2024

دارالسلام(شِنہوا) تنزانیہ میں چین کی  سفیر چھین منگ جیان نے کہا ہے کہ  چین اور افریقہ کے درمیان تعلقات تاریخ کی بہترین سطح پر ہیں۔

دارالحکومت دارالسلام میں چینی سفارت خانے میں ایک پریس بریفنگ کے دوران، چھین نے کہا کہ چین اور افریقی رہنماوں نے حال ہی میں چین-افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) کے  سربراہی اجلاس2024 کے دوران چین-افریقہ کمیونٹی کی ترقی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایک نئی قسم کی شراکت داری سے لے کر ایک جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری اور ایک ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ہمہ موسمی چین-افریقہ کمیونٹی تک ، تعلقات مزید متعین اہداف کے ساتھ مسلسل نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

بریفنگ میں رواں ماہ کے شروع میں بیجنگ میں منعقدہ  ایف او سی اے سی سربراہی اجلاس 2024 کے  فیصلوں  اور جولائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی 20ویں مرکزی کمیٹی  کے ہونے والے  تیسرے مکمل اجلاس  کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں تنزانیہ کے سرکاری حکام، ماہرین، اسکالرز اور دونوں  ممالک کے  میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔