بیجنگ (شِنہوا) چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اگست میں چین کا ای کامرس لاجسٹک انڈیکس 111.1 پوائنٹس پر رہا جو ایک ماہ قبل کے مقابلے میں 0.2 پوائنٹس زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق خاص طور پر اطمینان کی شرح کا ذیلی انڈیکس اگست میں 101.3 پوائنٹس رہا جو جولائی کے مقابلے میں 0.1 پوائنٹس زیادہ ہے جو لگاتار تین ماہ تک اوپر کا رجحان برقرار ر کھے ہوئے ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ اگست میں لاجسٹکس کے حجم پر نظر رکھنے والا ذیلی انڈیکس 121.4 پوائنٹس رہا جو جولائی کے مقابلے میں 0.4 پوائنٹس کی معمولی کمی ہے۔
ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس چین کے ایک بڑے آن لائن خوردہ فروش JD.COM کے اعداد و شمار کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔
بیس لائن انڈیکس 100 پوائنٹس پر قائم کیا گیا تھا۔