بیجنگ (شِنہوا) چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے دوران چین کا ای کامرس لاجسٹک انڈیکس 110.9 پوائنٹس پر رہا جو ایک ماہ قبل کے مقابلے میں 0.3 پوائنٹس زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں اطمینان کی شرح کا سب انڈیکس جون کے مقابلے میں 1.5 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 101.2 پر رہا جبکہ لاجسٹکس ٹائم لائنز سب انڈیکس میں جون کے مقابلے میں 0.3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں لاجسٹکس کے حجم پر نظر رکھنے والا سب انڈیکس 121.8 پوائنٹس رہا جو جون کے مقابلے میں 0.8 پوائنٹس کی معمولی کمی ہے۔ جولائی میں یہ کمی جون میں شروع ہونے والی ای کامرس سیلز پروموشن سرگرمیوں کے اختتام کی وجہ سے ہوئی۔
ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس چین کے ایک بڑے آن لائن خوردہ فروشJD.COM کے اعداد و شمار کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔ بیس لائن انڈیکس 100 پوائنٹس پر قائم کیا گیا تھا۔