• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ای کامرس لاجسٹکس شعبے میں مستحکم توسیعتازترین

March 12, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں کاروبار اور کاروباری اداروں کی بحالی میں تیزی آئی ہے جس کے سبب فروری کے دوران ای کامرس لاجسٹکس میں مزید اضافہ ہوا۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور ای کامرس کمپنی JD.com کے مشترکہ سروے کے مطابق ای کامرس لاجسٹکس سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے والا انڈیکس اس عرصے میں 107.2 پوائنٹس تک پہنچ گیا جو گزشتہ ماہ کی نسبت 2.6 پوائنٹس زائد ہے۔

مختلف شعبوں میں ای کامرس لاجسٹکس سرگرمیوں کو ناپنے والے تمام 9 بڑے ذیلی انڈ ائسز میں گزشتہ ماہ اضافہ ہوا۔ کاروباری حجم اور دیہی کاروبار میں جنوری سے بالترتیب 2.6 پوائنٹس اور 1.8 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

سروے میں زوردیا گیا ہے کہ مستقبل میں طلب بڑھنے کی مضبوط صلاحیت ہے جس کے سبب سروے میں مارچ کے دوران انڈیکس میں اضافہ جاری رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔