بیجنگ(شِنہوا) چین کی ای کامرس لاجسٹکس سرگرمیوں میں اپریل کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے۔ایسا تعطیلات کے باعث گھریلو طلب کی بحالی کو مزید فروغ ملنے سے ہوا ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اینڈ ای کامرس کمپنی JD.COM کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق گزشتہ ماہ ای کامرس لاجسٹکس سرگرمیوں پر نظر رکھنے والا انڈیکس مارچ سے 0.7 پوائنٹس بڑھ کر 109 پوائنٹس تک پہنچ گیا جو 2022 کی بلند ترین سطح سے زیادہ ہے۔
مختلف شعبوں میں ای کامرس لاجسٹکس سرگرمیوں کی پیمائش کرنے والے نو بڑے ذیلی انڈ ائسز میں سے 8 میں گزشتہ ماہ اضافہ ہوا۔
سروے کے مطابق کاروباری حجم اور دیہی کاروبار دونوں کے انڈ ائسز میں مسلسل چار ماہ تک اضافہ ہوا اور طلب کی جانب سے زبردست بحالی کا سلسلہ جاری رہا۔
اس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ مستقبل میں ای کامرس لاجسٹکس کی سرگرمیوں کی تیز رفتار بحالی جاری رہنے کا امکان ہے اور ان سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے انڈیکس کے مئی میں 110 پوائنٹس یا اس سے زیادہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔