• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ای وی چارجنگ اور بیٹری کی تبدیلی کے لیے پہلا سمارٹ زون قائمتازترین

March 06, 2024

نانجنگ (شِنہوا)چین میں الیکٹرک گاڑیوں(ای وی)کے پہلے سمارٹ چارجنگ اور بیٹریوں کی تبدیلی کے ڈیمانسٹریشن زون کی تعمیر مشرقی صوبے جیانگ سو میں مکمل ہو گئی ہے جس سے  ای وی چارجنگ کے لیے  انتظار کا وقت کم ہوجائے گا۔ یہ زون سوژو، ووشی اور چھانگ ژو کے شہروں میں تقریباً 500 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔ اسٹیٹ گرڈ جیانگ سو الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق، تقریباً 1ہزار300 چارجنگ پائلز کے ساتھ، اس سے 5لاکھ سے زیادہ نئی انرجی وہیکل ڈرائیور خدمات لے سکیں گے۔

زون میں گاڑیوں کی صرف 80 سیکنڈ میں بیٹریاں تبدیل ہوسکیں گی اس سہولت کا آغاز سب سے پہلے ووشی میں کیا جائے گا جس کےبعد  اسے پورے زون میں فروغ دیا جائے۔