ہانگ کانگ (شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) حکومت نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی اسمگلنگ رپورٹ میں ہانگ کانگ کے بارے میں پیش کردہ جائزہ کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت ہانگ کانگ کی صورتحال کے خلاف امریکی رپورٹ میں غیر مصدقہ ریمارکس پرسخت عدم اعتماد کا اظہار اور اسے یکسر مسترد کرتی ہے۔ ہانگ کانگ میں انسانی اسمگلنگ کبھی بھی ایک عام مسئلہ نہیں رہا ، اور کبھی بھی ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ ہانگ کانگ کو انسانی اسمگلروں کے ذریعہ انسانی اسمگلنگ کے لیے ایک منزل یا ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر فعال طور پر استعمال کیا جا رہا ہوا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت انسانی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں فعال اور کثیر الجہتی کوششیں کر رہی ہیاور اس نے انسانی اسمگلنگ کا مقابلہ کرنے اورہانگ کانگ میں غیر ملکی گھریلو خدمت گاروں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو بڑھانے کے لیے بہت زیادہ وسائل فراہم کیے ہیں۔