بیجنگ (شِنہوا) چین نے رواں سال 120 ارب واں ایکسپریس پارسل نمٹایا جس کے ساتھ ہی سالانہ ایکسپریس ڈیلیوری حجم کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
ریاستی ڈاک بیورو کے مطابق پھولوں پر مشتمل تاریخی پارسل جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کُن منگ سے شام 6 بجکر 26 منٹ پر بھیجا گیا تھا۔اس پارسل کو تیزرفتارٹرین میں فوری لاد دیا گیا جو منگل کی سہ پہر چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں اپنے خریدار تک پہنچے گا۔
مستحکم معاشی بحالی اور خاص طور پر کھپت میں اضافے کی بدولت ترسیل کی طلب بڑھی ہے جس سے رواں سال چین کی ایکسپریس ترسیل میں تیررفتار ترقی ریکارڈ کی گئی۔
مارچ کے بعد سے ماہانہ ایکسپریس ڈیلیوری کا حجم مسلسل 10 ارب پارسل سے اوپر رہا ہےجس سے اوسط کاروباری آمدن 90 ارب یوآن (12 ارب 65 کروڑ ڈالر) سے زائد رہی ۔نومبر میں شروع ہونے والے پیک سیزن میں اس شعبے نے سالانہ "ڈبل 11" آن لائن خریداری کی بدولت مضبوط رجحان جاری رکھا۔ اس مدت میں یومیہ ترسیل 43 کروڑ سے زائد رہی۔
بیورو نے بتایا کہ نئے سالانہ ریکارڈسے اعلیٰ معیار کی ایک متحرک ایکسپریس ترسیل مارکیٹ ، ابھرتی مقامی صارفین کی مارکیٹ اور ایک مستحکم ترقی کرتی معیشت کی عکاسی ہوتی ہے۔