بیجنگ(شِنہوا)چین 2025 تک جدید ترین ایمرجنسی رسپانس روبوٹس تیار کرنے کی کوششوں کو تیز کرے گا۔ ان روبوٹس کو ہنگامی حالات میں تلاش اور بچاؤ سمیت متعدد مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ہنگامی حالات سے نمٹنے کی وزارت اورصنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی رسپانس روبوٹ ٹیکنالوجیز کی ترقی وعملی اطلاق سے ملک میں ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم اور صلاحیتوں کوجدید بنایاجائے گا۔
گائیڈ لائن کے مطابق ایمرجنسی رسپانس روبوٹس ذہین روبوٹس ہیں جو مانیٹرنگ اور ارلی وارننگ، سرچ اینڈ ریسکیو، کمیونیکیشن کمانڈ، لاجسٹکس سپورٹ اور آفات سے بچاؤ، کمی اور ریلیف جیسے دیگر آپریشنزانجام دیتے ہوئےانسانی کاموں کو جزوی یا مکمل طور پرکر سکتے ہیں۔