• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،این ای ویز کی جون میں فروخت 49.1 فیصد کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکانتازترین

June 21, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کی فروخت کی شرح  جون میں 49.1 فیصد کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان ہے۔

چائنہ پیسنجرکارایسوسی ایشن(سی پی سی اے) کے سروے کے مطابق این ای وی مینوفیکچررزکا جون کے لیے ہدف نسبتاً حاصل ہونے کی امید ہے، جس میں خوردہ فروخت  8لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچنے کی توقع ہے، جو مئی کے مقابلے میں 6.9 فیصدزیادہ ہے۔

سی پی سی اے نے کہا کہ کار ساز کمپنیوں نے ششماہی ہدف حاصل کرنے کے لیے مختلف پروموشنل اور مارکیٹنگ سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی فروخت کے لیے  فیکٹری پرائس حکمت عملی کا مجموعی مارکیٹ پر بہت محدود اثرپڑتاہے۔