گوانگ ژو (شِنہوا) چین کی سب سے بڑی مال بردار فضائی کمپنی ایس ایف ایئرلائنز نے اپنے مال بردار بیڑے کی تعداد کو بڑھا کر 80 کردیا ہے۔
چین کے معروف کوریئر ادارے ایس ایف ایکسپریس کی شہری ہوابازی شاخ ایس ایف ایئرلائنز کے بیڑے میں شامل ہونے کے لیے بوئنگ 300۔767 وائڈ باڈی مال بردار طیارہ گزشتہ روز شین ژین باؤآن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا تھا۔
اتوار کے روز ایس ایف ایکسپریس کے قیام کی 30 ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس نے گزشتہ دہائیوں میں 84 ممالک اور خطوں میں اپنی عالمی ایکسپریس خدمات کو توسیع دی ہے۔
چین کی پہلی نجی ایئرایکسپریس کمپنی کا صدر دفتر شین ژین میں ہے جس کی بنیاد 2009 میں رکھی گئی تھی، اس کے پاس موجود مال بردار طیاروں میں تقریباً 30 فیصد وائڈباڈی کے حامل ہیں۔
تو سیع پا نے والے بیڑے سے ایس ایف ایئرلائنز کو اندرون ملک اور دنیا بھر میں نیٹ ورک پر ایئر ایکسپریس کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ فضائی کمپنی اس وقت یومیہ 150 مال بردار پروازیں چلارہی ہے۔
مال بردار کمپنی نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے لئے ملکی کوششوں کے سبب ایس ایف ایئرلائنز بیڑے میں توسیع کا سلسلہ جاری رکھنے کے ساتھ اپنی فضائی ترسیل خدمات کی صلاحیت کو مستحکم کرتی رہے گی۔