• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ایس اوایز کی پہلے پانچ ماہ کے دوران آمدنی اور منافع میں اضافہتازترین

June 24, 2024

بیجنگ (شنہوا)چین کے سرکاری کاروباری اداروں(ایس اوایز) کی رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران آمدنی اور منافع میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے اعدادوشمارکے مطابق سرکاری کمپنیوں کی جنوری سے مئی تک کی آپریٹنگ آمدنی 328کھرب50ارب یوآن(46کھرب10ارب ڈالر) رہی جو گزشتہ سال سے 3.1 فیصد زیادہ ہے۔

اسی عرصے کے دوران ان کمپنیوں کا منافع گزشتہ سال سے  2.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 17کھرب 10ارب یوآن رہا۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مئی کے آخر میں ایس اوایز کا قرض اور اثاثوں کا تناسب 64.9 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔