بیجنگ (شِنہوا) چین میں گزشتہ برس دسمبر میں رجسٹرڈ ہونے والی ایسیٹ بیکڈ سیکیورٹیز ( اے بی ایس) مصنوعات کی مالیت 101.11 ارب یوآن (تقریباً 14.23 ارب امریکی ڈالر) ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی مجموعی لاٹ کی تعداد 125 ہے۔
ایسیٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف چائنہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس مالیت میں گزشتہ ماہ کی نسبت 51.11 فیصد اور گزشتہ برس کی نسبت 42.02 فیصد اضافہ ہوا۔
اے بی ایس کی نئی رجسٹرڈ کردہ مصنوعات میں سے خاص کر قرض فنانسنگ کی مالیت 89.92 ارب یوآن ، جائیدادوں میں سرمایہ کاری ٹرسٹ مصنوعات تقریباً 8.49 ارب یوآن اور مستقبل کی آپریٹنگ آمدن مصنوعات کی مالیت 2.3 ارب یوآن ہوچکی ہیں۔