• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ایتھوپیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے: سفیرتازترین

February 05, 2024

ادیس ابابا (شِنہوا) ایتھوپیا میں چین کے سفیر ژاو  ژی یوان نے کہا ہے کہ  ان کا ملک ایتھوپیا کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ  منصوبے (بی آر آئی) کے تحت دو طرفہ تعلقات اور اعلی معیار کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ژاو نے  ان خیالات  کا اظہار گزشتہ روز نئے چینی  سال کی تقریبات  کی مناسبت سے  ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں چینی سفارت خانے  کے زیر اہتمام  ایک  ضیافت میں  کیا۔

مہمانوں کا خیرمقدم اور چین کے وسطی  صوبہ ہینان سے آئے  ثقافتی طائفے کا تعارف کرواتے ہوئے ژاو نے کہا کہ ہم  اعلی معیار کے  بی آر آئی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے ایتھوپیا کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین اور ایتھوپیا نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو ہر موسم کی تزویراتی شراکت داری  کی شکل دی  اورایتھوپیا نے حال ہی میں برکس میں شمولیت اختیار کی  سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر، زراعت، مواصلات، مالیات، ثقافت، تعلیم اور دیگر شعبوں  میں پیش رفت  جاری رہے گی۔

سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک نے عالمی ترقی کے اقدام، عالمی سلامتی کے اقدام، اور عالمی تہذیبی اقدام  پر عملدرآمد کے لیے مل کر کام کیا ہے، اور بی آر آئی اور چین-افریقہ تعاون فورم  کے تحت  عملی تعاون کو مضبوط کیا ہے۔

ژاونے کہا کہ چین ایک بڑی طاقت  کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو  پورا  کرنے اور ہمیشہ پرامن ترقی اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

ثقافتی طائفے نے چینی مارشل آرٹس، اوپیرا اور ایکروبیٹکس کا شاندار مظاہرہ پیش کیا ۔