چین، اجناس کی بڑی مارکیٹ میں اگست کے دوران بہتری رہیتازترین
September 12, 2022
بیجنگ (شِنہوا) چین میں اجناس کی بڑی مارکیٹ میں اگست کے دوران طلب میں اضافے کے سبب فروخت میں اضافہ ہوا جس کے ساتھ اس کی بنیاد میں بہتری ہوئی۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ کے مطابق مقامی بڑی اجناس منڈی کی شرح نمو کو جانچنے والا پیمانہ چائنہ بلک مرچنٹ ڈائز انڈیکس اگست میں 102.3 فیصد رہا،جو جولائی کی نسبت 1 فیصد پوائنٹ اضافہ ہے۔
چائنہ بلک مرچنٹ ڈائز انڈیکس کی ریڈنگ اگست میں مئی 2021 کے بعد سب سے زیادہ تھی، 100 سے اوپر کی ریڈنگ توسیع جبکہ اس سے نیچے ریڈنگ سکڑاؤ کو ظاہر کرتی ہے۔
گزشتہ ماہ کی نسبت اجناس کی بڑے پیمانے پر فراہمی اور ذخیرے کے ذیلی انڈیکس میں بہتری آئی جبکہ فروخت کا ذیلی انڈیکس بڑھ گیا ہے۔
فیڈریشن پرامید ہے کہ ستمبر میں غیر تعمیراتی سیزن کے خاتمے پر ملک میں بڑے پیمانے پر اجناس کی طلب میں اضافہ ہوگا۔