بیجنگ (شِنہوا) چین میں اکتوبر کے دوران ریلوے مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 33 کروڑ 60 لاکھ مسافر دورے ہوئے جو 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 2 کروڑ 54 لاکھ 40 ہزار یا 8.2 فیصد زیادہ ہیں۔
چین میں 29 ستمبر سے 6 اکتوبر تک 8 روزہ وسط خزاں تہوار اور قومی دن کی تعطیلات سے ریلوے کے ذریعے مسافروں کا یومیہ سفر اوسطاً 1 کروڑ 60 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گیا جو 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 22 فیصد زائد ہے۔
چائنہ ریلوے نے مسافروں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے گنجائش میں اضافہ کیا اور رش کے اوقات میں لائنز بروقت شروع کیں۔