روم (شِنہوا) چائنہ ایوارڈز کے 17ویں ایڈیشن میں 28 کمپنیوں اور افراد کو اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ اٹلی چائنہ کونسل فاؤنڈیشن اور کلاس ایڈیٹری کی جانب سے میلان میں انہیں یہ اعزازات پیش کیے گئے ہیں۔
فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ اعزازات جیتنے والوں نے فیشن، کھیل، صنعت اور غذائیت کے شعبوں میں اٹلی اور چین کے درمیان تجارت کے ذریعے پیش کردہ مواقع سے فائدہ اٹھایا ہے۔
ایم سی ایم مشیننگ سینٹرز مینوفیکچرنگ کے بورڈ ڈائریکٹر وانگ ہونگ نے کہا کہ یہ اعزاز ہمیں مستقبل قریب میں مزید بہتر نتائج کے حصول کے لیے مزید رغبت کے ساتھ کام کرنے کی تحریک فراہم کرے گا۔
اعلیٰ درجے کی کشتیاں بنانے والی کمپنی فیریٹی گروپ کے چیف ایگزیکٹو البرٹو گالیسی نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایس اے آر ) کا خصوصی ایوارڈ جیتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ نوول کرونا وائرس عالمی وبا اور عالمی معاشی سست روی کی وجہ سے مشکل دور کے بعد اس کمپنی کی کارکردگی کا اعتراف ہے۔
گلاسی نے شِنہوا کو بتایا کہ عالمی سطح پر ان دو مشکلات والے برسوں کے دورا ن ہم نے اپنے معاشی اعداد وشمار کو غیر معمولی انداز میں بڑھانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب روشن خیالی پر مبنی منصوبہ بندی اور ایک طویل مدتی وژن کی بدولت ممکن ہوا ہے جس کو ہم اپنے شعبے کے لئے بنیادی تصور کرتے ہیں۔
کلاس ایڈیٹری کے چیف ایگزیکٹیو پاؤلو پنیرائی نے کہا کہ دونوں ملکوں کی کمپنیوں اور افراد کو اعزاز دینے کی روایت مستحکم دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور ترقی کو فروغ دینے کی کنجی ہے۔