• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ہالینڈ کے ساتھ اعلیٰ سطح تبادلوں اور تعاون کو فروغ دے گا،سینئر چینی سفارت کارتازترین

February 19, 2023

میو نخ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر  وانگ ای میو نخ سکیو رٹی کا نفر نس کے موقع پر  ہالینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ امور ووپکے ہوئیکسٹرا سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

میونخ، جرمنی (شِنہوا) ایک  سینئر چینی سفارت کار نے کہا ہے کہ  چین اور ہا لینڈ کی جا نب سےگزشتہ سال اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منا ئے جانے کے بعد  چین ہالینڈ کے ساتھ  اعلیٰ سطح کے تبادلے کرنے، باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانے اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لیے تیار ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای  نے یہ بات  59ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ہالینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ امور  ووپکے ہوئیکسٹرا سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔ 

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین اورہالینڈ کے تعلقات کے ضروری پہلوؤں میں کھلا پن اورعملیت پسندی شامل  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک یکطرفہ پن اور تحفظ پسندی کی پیروی کے دوران سپلائی چین کو الگ کرنے اور منقطع کرنے کے خواہاں ہیں۔  چین امید کرتا ہے کہ ہالینڈ آزادی کے اصول اور کھلے تعاون کی اپنی روایت کو برقرار رکھے گا، خلفشار کو دور کرے گا اور دو طرفہ تعاون کی مستحکم  رفتار کو برقرار رکھے گا۔ عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو یقینی بنانے اور عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دینے میں مثبت کردار  ادا کرے گا۔

وانگ نے مزید کہا کہ چین اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دے رہا ہے جس سے اس کے ہالینڈ کے ساتھ تعاون کے نئے امکانات اور مواقع کھلیں گے۔

سینئر چینی سفارت کار نے کہا کہ ہالینڈ یورپی یونین کا بانی اور بنیادی رکن ہے۔ ہالینڈ چین۔ یورپ تعاون کا ایک گیٹ وے ہے اور چین اس بات کو سراہتا ہے کہ ہالینڈ چین کو یورپ کا ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے۔

 ہوئیکسٹرا نے کہا کہ اس دنیا میں ایک دوسرے پر منحصر تمام ممالک  کثیرالجہتی طر یقہ کار  اور بین الاقوامی قوانین کی حمایت کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ چین تیز معاشی بحا لی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور نوول کرونا وائرس عا لمی وبا پر قا بوپا نے کے بعد  بیرونی تبادلے اور تعاون تیزی سے بحال ہوا ہے۔