• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کے چوتھے اجلاس کا انعقادتازترین

April 17, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا چوتھا اجلاس گزشتہ روز واشنگٹن میں منعقد ہوا۔

چینی وزارت خزانہ (ایم او ایف) کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق چین کے نائب وزیر خزانہ لیاو من اور امریکی محکمہ خزانہ کے انڈر سیکرٹری جے شمبوگ نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

ورکنگ گروپ کے سربراہوں کی طرف سے طے شدہ اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے،اجلاس میں دونوں ممالک اور عالمی میکرو اکنامک صورتحال اور متوازن ترقی کے ساتھ ساتھ مستقبل کے رابطوں کے حوالے سے تفصیلی اور تعمیری بات چیت کی گئی۔

چینی نائب وزیر خزانہ نے اپنے ملک کے خلاف امریکی اقتصادی و تجارتی پابندیوں پر تشویش کا اظہار اور پیداواری صلاحیت کے معاملے پر مزید وضاحت پیش کی۔

دونوں ممالک کے حکام  نے رابطوں اور تبادلوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔