بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت (ایم او سی) نے امریکی وزیر تجارت جیناریمنڈو کے 27 سے 30 اگست تک آئندہ دورہ چین کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ باعث تشویش اقتصادی اورتجارتی مسائل پر اپنا موقف بیان کرے گا۔
جمعرات کو ایم اوسی کی ترجمان شوجوئی تنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو حل کرنے اور عملی تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں وسیع بات چیت کا منتظر ہے۔
دونوں فریقوں کےدرمیان تجارت اورسرمایہ کاری کےتوازن پرمیڈیا کے سوال کے جواب میں شو نے کہا کہ چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات باہمی طور پر فائدہ مند ہیں اوراقتصادی و تجارتی تعاون دونوں ممالک اور انکے عوام کے مشترکہ مفادات کو پورا کرتے ہیں۔
شو نے کہاکہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو حال ہی میں کچھ مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جو امریکہ کی جانب سے کیے گئے یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ اقدامات سے گہراتعلق رکھتے ہیں۔