• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین امریکہ کے ساتھ برابری اور احترام کی بنیاد پر فوجی تبادلوں کا حامی ہے: ترجمان وزارت دفاعتازترین

January 13, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اس کی فوج اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر دونوں افواج کے درمیان  مضبوط ،مستحکم اور پائیدار تعلقات کی بنیاد پر تبادلوں اور تعاون کے لیے تیار ہے۔

وزارتِ قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے ان خیالات کا اظہار پینٹاگون کے ترجمان کے بیان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا،جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک کا  2024 کے اوائل میں فوجی بحری مشاورتی معاہدے  کے اجلاس کے انعقاد کا ارادہ  ہے۔

ژانگ  نے کہا کہ چین  کا امریکہ کے ساتھ  فوجی تعلقات کی ترقی کے حوالے سے  نکتہ نظر مستقل اور واضح ہے۔

ژانگ نے کہا کہ اس سال چین امریکہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں صحیح تاثر قائم کرے گا، چین کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرے گا، اور  سان فرانسسکو میں دونوں سربراہان کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل کرنے کے لیے اسی سمت میں ہمارے ساتھ کام کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گا۔