• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین-امریکہ تعلقات میں کامیابیاں عوام کی اجتماعی کوششوں کی مرہونِ منت ہیں:شی جن پھنگتازترین

January 10, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین-امریکہ تعلقات میں کامیابیاں بنیادی طور پر دونوں ممالک کے عوام کی اجتماعی کوششوں کی بدولت حاصل ہوئی ہیں۔

صدرشی نے یہ بات جمعرات کو امریکی ریاست آئیووا میں ان کی ایک دوست سارہ لینڈے کے ایک خط کے جواب میں کہی۔

 چینی صدر نے کہا کہ چین سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہے اور امریکہ دنیا کا سب سے بڑا ترقی یافتہ ملک ہے اور اس سیارے کے مستقبل کو چین-امریکہ  تعلقات کے استحکام اور بہتری کی ضرورت ہے۔

شی نے یہ کہا کہ چین دو طرفہ تعلقات کی  مستحکم اور پائیدار ترقی کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کوتیار ہے