• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،اناج کی پیداوار2023 میں ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئیتازترین

March 05, 2024

یجنگ (شِنہوا) چین میں اناج کی پیداوار گزشتہ سال 69کروڑ54لاکھ ٹن کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،جس میں فی کس اناج کی دستیابی493 کلوگرام ہے جو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ 400 کلوگرام اناج کی حد سے زیادہ ہے۔
وزیر زراعت ودیہی امور تانگ رین جیان نے منگل کویہاں جاری "دو سیشنز" کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مسلسل نو سال سے اناج کی پیداوار65کروڑ ٹن سے زیادہ ہے۔
تانگ نے کہا کہ قومی غذائی تحفظ کے علاوہ، ملک کی غربت کے خاتمے کی کامیابیوں کو مستحکم اورفروغ دیا جارہا ہے اورلوگوں کو دوبارہ غربت کا شکار ہونے سے بچانے کے ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ بڑے پیمانے پر غربت کی طرف واپسی نہ ہو۔
گزشتہ سال، قومی سطح کی غربت زدہ 832 سابقہ کاؤنٹیز کے تمام کسانوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 16ہزار396 یوآن (تقریباً 2ہزار308 ڈالر) تک پہنچ گئی، جس میں گزشتہ تین سالوں میں تقریباً 1ہزار200 یوآن کا اوسط سالانہ اضافہ ہوا۔ ان کسانوں کی آمدنی میں اضافے کی شرح کسانوں کی اوسط قومی شرح نمو سے زیادہ ہے۔