• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ہانگ کانگ اور بیجنگ کے درمیان پہلی ہائی سپیڈ سلیپر ریل سروس شروعتازترین

June 16, 2024

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ سے بیجنگ  کیلئےپہلی ہائی سپیڈ سلیپرریل گاڑی گزشتہ روز ہانگ کانگ کے ویسٹ کولون سٹیشن سے روانہ ہوئی۔

ہانگ کے ویسٹ کولون سٹیشن سے بیجنگ کے ویسٹ ریلوے سٹیشن کیلئے یہ نئی ریل سروس ہر جمعہ سے پیر تک چلے گی۔اس سروس سے بیجنگ اور ہانگ کانگ کے درمیان سفر کا دورانیہ 24.5گھنٹوں سے کم ہو کر 12.5 گھنٹے رہ جائے گا۔

ہانگ کانگ کے کوو نامی مسافرنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریل معمر افراد کو آرام دہ اور آسان سفر فراہم کرتی ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ حکومت کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک لیم سائی ہونگ بھی ریل کے پہلے سفر کے لمحےکا مشاہدہ کرنے کیلئے ٹرین میں موجود تھے۔