بیجنگ(شِنہوا) چین میں انٹرنیٹ صارفین کو سائبر اسپیس تشدد سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے قواعد و ضوابط جمعرات سے نافذالعمل ہوجائیں گے۔
ضوابط کے مطابق، انٹرنیٹ انفارمیشن سروس فراہم کرنے والے اداروں کے لیے اپنے صارفین کو اپنےدوستوں سے صرف ذاتی نوعیت کے پیغامات موصول کرنے یا انہیں مسترد کرنے کا اختیار دینا ہوگا، تاکہ توہین آمیز، افواہ، ہتک آمیز اور امتیازی سلوک پر مبنی غیر قانونی یا نقصان دہ آن لائن مواد کو روکا جا سکے۔ضوابط میں انٹرنیٹ انفارمیشن سروس فراہم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ ضوابط کے مطابق ذہین میسج فلٹرنگ یا حسب ضرورت مطلوبہ الفاظ کو فلٹر کرنے جیسے اقدامات اٹھائیں۔ ان اداروں سے کہاگیا ہے صارفین کوان کے حقوق کے تحفظ میں مدد کرنے کے لیے فوری ثبوت کی فراہمی کا بھی بندوبست کیا جائے۔