• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،انٹرنیٹ صارفین کی تعداد1 ارب 9 کروڑ تک پہنچ گئیتازترین

March 22, 2024

بیجنگ (شنہوا)چین میں 2023 تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 1 ارب 9 کروڑ سے زائد ہوگئی ۔

 چائنہ انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کی  جمعہ کو جاری چین کی انٹرنیٹ کی ترقی سے متعلق 53 ویں شماریاتی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022 سے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں 2 کروڑ 48 لاکھ  کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے تقریباً 77.5 فیصد شہری انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں جن کی تعداد  گزشتہ سال کی نسبت 1.9 فیصد زیادہ ہے۔