• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، انٹرنیٹ شعبے میں جنوری تا فروری مسلسل ترقی ریکارڈتازترین

March 29, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے انٹرنیٹ شعبے میں رواں سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران کاروباری آمدنی اور منافع کے لحاظ سے مسلسل بہتری ریکارڈ کی گئی۔

چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق ہے بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں اور متعلقہ خدمات کی کمپنیوں کی جنوری اور فروری میں مشترکہ کاروباری آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 7.6 فیصد اضافے کے ساتھ کُل 246.3 ارب یوآن (تقریباً 34.71ارب امریکی ڈالر) تک  پہنچ گئی ۔

 ان کا مجموعی منافع 16.97 ارب یوآن رہا جو گزشتہ  سال کی نسبت 6.5 فیصد زیادہ ہے۔

چین میں  بڑی انٹرنیٹ  اور متعلقہ خدمات کمپنیاں ان کو کہا جا تا ہے جن کی سالانہ کاروباری آمدنی کم سے کم 2 کروڑ یوآن ہو۔