ہانگژو(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں پانچویں ژی جیانگ انٹرنیشنل انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹیشن انڈسٹری ایکسپو کی افتتاحی تقریب کے دوران 58ارب 80کروڑ یوآن (تقریباً 8ارب 27کروڑ ڈالر) کی سرمایہ کاری کے ساتھ ٹرانسپورٹیشن انڈسٹری کے منصوبوں پر دستخط کیے گئے۔
صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق، جمعہ سے اتوار تک جاری رہنے والی ایکسپو کے دوران مجموعی طور پر 51 جامع ٹرانسپورٹیشن انڈسٹری کے منصوبوں پر دستخط کیے گئے۔
یہ منصوبے ریل ٹرانزٹ، گرین ٹرانسپورٹیشن، ڈیجیٹل لاجسٹکس، سمارٹ پورٹس، نقل و حمل سے متعلق خدمات اور دیگر شعبوں سے متعلق ہیں۔
ایکسپو کے گزشتہ چار ایڈیشنز میں اندرون و بیرون ملک سے 2ہزارسے زیادہ بڑے کاروباری اداروں نے شرکت اور تقریباً 200 ارب یوآن کے صنعتی منصوبوں پر دستخط اور ٹرانسپورٹ شعبے میں 1ہزارسے زیادہ نئی مصنوعات کی نمائش کی گئی تھی۔