تائی یوان (شِنہوا)انٹرپول ریڈ نوٹس کے مفرور ملزم وانگ گو چھنگ کے خلاف دھوکہ دہی سے قرضے حاصل کرنے کے الزام میں چین کے شمالی صوبہ شنشی میں لین فین کی انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا ہے۔
وانگ فروری 2020 میں چین سے فرار ہو گیا تھا اور اپریل 2022 میں قبرصی حکام نے اسے واپس چین کے حوالے کر دیا تھا۔
استغاثہ کی طرف سے عائد فرد جرم کے مطابق وانگ، جو متعدد کمپنیوں کا حقیقی کنٹرولر تھا، نے ایک مجرمانہ گروہ کو منظم کیا جس نے دھوکہ دہی سے بینک سے قرضے حاصل کیے اور بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔
استغاثہ کے ساتھ ساتھ مدعا علیہ اور اس کے وکیل نے عدالت میں شواہد پیش کیے۔ فریقین نے شواہد کا جائزہ لیا اور اپنے بیانات ریکارڈ کرائے ۔ وانگ نے اپنے آخری بیان میں جرم قبول کیا اور پشیمانی کا اظہار کیا۔
مقدمے کا فیصلہ مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔