• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،انسداد بدعنوانی سربراہ کا پارٹی کے سیلف گورننس نظام کو بہتر بنانے پر زورتازترین

July 06, 2024

تائی یوان(شِنہوا) چین کے انسداد بدعنوانی ادارے کے سربراہ لی شی نے پارٹی نظم و ضبط کی صحیح تعلیم کو یقینی بنانے اور پارٹی ضوابط  کے مکمل اور سخت  نفاذسے متعلقہ مختلف سسٹمز کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کے مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ  (سی سی ڈی آئی)کے سیکرٹری لی  شی نے  ان خیالات کا اظہار شمالی صوبے  شنشی کے منگل سے جمعہ تک کے معائنہ جاتی دورے کے دوران کیا۔

انہوں نے شنشی میں دیہی  علاقوں،سرکاری اداروں اور دیگر مقامات کا دورہ کرتے ہوئے نظم و ضبط کا معائنہ اور نگرانی کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران لی کی زیر صدارت ایک سیمینار میں  نظم و ضبط کے معائنہ اور نگرانی کے مقامی  اداروں کی جانب سے بریفنگ دی گئی  اور  کئی ایک تجاویز پر غور کیا گیا۔ انہوں نے مکمل اور سخت پارٹی سیلف گورننس سے متعلقہ تنظیم ، تعلیم، نگرانی، ادارہ جاتی اور احتسابی نظام کو بہتر بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔

شنشی میوزیم کا دورہ کرتے ہوئے، انہوں نے نئے دور میں اتحاد کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے چین کی  عمدہ روایتی ثقافت  سے رہنمائی لینے  کی اہمیت پر بھی زور دیا۔