• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، انسداد بدعنوانی سربراہ کا پارٹی نظم ونسق کی تعلیم کادائرہ کار وسیع کرنے پرزورتازترین

June 02, 2024

چھنگ دو(شِنہوا) چین کے انسداد بدعنوانی کے سربراہ لی شی نے پارٹی نظم ونسق کی تعلیم کو اعلیٰ معیار اور سخت تقاضوں کے ساتھ پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائےمعائنہِ نظم ونسق کے سیکرٹری لی شی نے یہ بات چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے تفتیشی اور تحقیقی دورے کے دوران کہی ۔

انہوں نے ملک بھر میں نظم ونسق کے معائنہ اور نگرانی کے اداروں پر زور دیا کہ وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے تیسرے مکمل اجلاس کی ہدایات پر عمل درآمد کریں اور متعلقہ کاموں میں اعلیٰ معیار کی پیشرفت کریں۔

لی نے لی شان شہر کے ایک دیہات میں نسلی اقلیتی برادریوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت میں لوگوں کے ساتھ بدسلوکی اور بدعنوانی دور کرنے کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عوام سے متعلق پارٹی نظم ونسق سخت کرنے کو کہا ۔

انہوں نے صوبائی دارالحکومت چھنگ دو ایک ہوابازی کمپنی، ایک زیر زمین یوٹیلٹی سرنگ ، بلدیاتی عوامی تحفظ بیورو اور ایک پولیس اسٹیشن کا دورہ بھی کیا۔

انہوں نے ملک کے بنیادی مفادات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سیاسی نگرانی اور انسداد بدعنوانی کی کوششیں مضبوط بنانے پر زور دیا تاکہ اعلیٰ معیار کی معاشی اور سماجی ترقی سہل بنائی جاسکے۔

لی نے اپنے دورے میں ایک سمپوزیم سے خطاب میں کہا کہ نظم ونسق معائنہ اور نگران ادارے پارٹی نظم ونسق کی تعلیم کا اہتمام کرنے کے لئے مثالی کردار ادا کریں جو رواں سال پارٹی کی تعمیر سے متعلق اہم اہداف میں ایک اہم کام ہے۔

انہوں نے بنیادی سطح پر بوجھ کم کرنے کے لئے فضول رسمی کارروائیوں کوختم کرنے اور پارٹی نظم و نسق کی تعلیم مربوط کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔