• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،انسدادبدعنوانی کے اعلی ادارےکی کارکردگی رپورٹ جاریتازترین

February 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ( سی پی سی) کی 20ویں سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپیکشن (سی سی ڈی آئی) نے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی سی ڈی آئی کے سیکرٹری لی شی نے یہ رپورٹ سی پی سی کے 20ویں سی سی ڈی آئی کے تیسرے مکمل اجلاس میں پیش کی۔

رپورٹ میں نئے سفر کی جانب پیش قدمی میں انضباطی معائنہ اور نگرانی کے اعلیٰ معیارکی ترقی پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے سال 2023 میں سی سی ڈی آئی کی کارکردگی جائزہ لیا گیا  اور سال 2024 کے لیے اہم اہداف کا تعین کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی انضباطی  کمیشن اور نگرانی سے متعلق اداروں کو پارٹی اور عوامی جمہوریہ چین کے آئین کی طرف سے دی گئی ذمہ داریوں کو پوری وفاداری سے  نبھانا چاہیے۔ ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ بھرپور انداز میں اور سختی کے ساتھ  سیلف گورننس کواپنا تے ہوئے نظام کی بہتری کو فروغ دیں ،طرز عمل کو بہتر بنائیں اور نظم و ضبط کے نفاذ اور بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے  اپنے کام کو آگے بڑھائیں۔

رپورٹ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ بدعنوانی کے پروان چڑھنے کی بنیادوں کو مٹادیا جائے، نظام میں اصلاحات اور نظم و ضبط کے معائنہ اور نگرانی کے لیے اداروں کو مضبوط بنایاجائے  اور  پارٹی ڈسپلن انسپکشن کمیشنز اور نگرانی کے اداروں کی تنظیمی ترقی کو  فروغ دیا جائے۔