بیجنگ ( شِنہوا) چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک ہنگامی حالات میں باہمی تعاون کے طریقہ کار کے قیام کے لیے رواں ماہ کے آخر میں مفاہمت کی یاداشت(ایم او یو) پر دستخط کرینگے۔
چین کی وزارت برائے ایمرجنسی مینجمنٹ کے شعبہ بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل وانگ مانڈا نے گزشتہ روز بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ توقع ہے کہ ایم او یو پر دستخط ایمرجنسی منیجمنٹ کے حوالے سے30 مئی کو شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے دارالحکومت ارمچی میں ہونے والے چین وسطی ایشیا وزارتی اجلاس کے دوران کیے جائیں گے۔
وانگ نے بتایا کہ چین اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک -- قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کو زلزلوں، سیلاب، جنگلات اور گھاس کے میدانوں میں آگ لگنے جیسی قدرتی آفات کا زیادہ سامنا ہے۔ اجلاس میں آفات سے بچاو، نقصانات میں کمی ،امداد، پیداواری عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے اور ہنگامی حالات میں بچاو کے حوالے سے فریقین کے درمیان تعاون کا جائزہ اور عملی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مزید تجاویز پیش کی جائیں گی۔
چین اور وسطی ایشیا کے ممالک تیل اور گیس پائپ لائن کے حادثات سے نمٹنے اور بچاو کے لیے ہنگامی ردعمل کی تربیتی مشقیں بھی کریں گے۔