• Hong Kong, Hong Kong
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور عرب ممالک کے اعلیٰ فوجی افسران کا سیمینار بیجنگ میں ہوگاتازترین

June 15, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین اور عرب ممالک کے سینئر فوجی افسران کا سیمینار 18 جون سے 2 جولائی تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

چین کی وزارت قومی دفاع کے مطابق بیجنگ میں پیپلز لبریشن آرمی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے سیمینار میں موضوعاتی لیکچرز، مباحثے اور دورے شامل  ہوں گے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اس سیمینار کا مقصد چین-عرب ممالک تعاون فورم کے  فیصلوں کو عملی جامہ پہنانا، چین اور عرب ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو  مضبوط بنانا اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-عرب کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینا ہے۔