ہائیکو (شِنہوا) چین آسیان ممالک کے ساتھ ڈورین میں سائنس و ٹیکنالوجی اختراعی تعاون کو فروغ دے گا جس کے لئے چین کی ہینان اکیڈمی برائے زرعی سائنس اور آسیان کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والی ڈورین کی بڑی صنعتی ایسویس ایشنز کے درمیان اتحاد قائم ہوا ہے۔
چین- آسیان ڈوریان سائنس و ٹیکنالوجی اختراع اتحاد کا مقصد ایک کھلا، جامع اور باہمی مفید سائنس وٹیکنالوجی اختراع پلیٹ فارم قائم کرنا اور چین ۔ آسیان ڈورین کاشتکار ٹیکنالوجی، اقسام کو بہتری بنانے کی ٹیکنالوجی ، ڈیپ پروسیسنگ ٹیکنالوجی اور صنعتی چین میں اختراعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
ہینان اکیڈمی برائے زرعی سائنس کے سرکردہ پارٹی ارکان گروپ کے سیکرٹری لیو زوکائی نے بتایا کہ یہ اتحاد چین اور آسیان ارکان کو اپنے علاقائی صنعتی فوائد سے استعفادہ کرنے میں مدد دے گا اور مشترکہ تحقیق ، اختراع ، پیداوار ،پروسیسنگ، اہلکاروں کی تربیت اور صارف مارکیٹ کے فروغ میں فعال کردار ادا کرے گا۔
یہ اتحاد چین کے جنوبی صوبے ہینان کے شہر سانیہ میں 19 سے 21 جولائی تک منعقدہ چین- آسیان ڈورین صنعتی سیمینار 2024 میں قائم کیا گیا۔