• Portland, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور افریقہ کا ڈیجیٹل تعاون مضبوط بنانے کا عزمتازترین

July 31, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی جن ژوآنگ لونگ نے کہاہے کہ چین افریقی ممالک کے ساتھ ڈیجیٹل شعبے میں تعاون جاری رکھتے ہوئے "ڈیجیٹل افریقہ" کی تعمیر میں ان کی معاونت کرے گا۔

بیجنگ میں چین ۔ افریقہ ڈیجیٹل تعاون فورم میں انہوں نے بتایا کہ موبائل رابطے ، ڈیٹا سینٹرز ، زیرآب اور زمینی کیبلز جیسے شعبوں میں عملی تعاون میں کاروباری اداروں کی مدد کی جائے گی۔

جن ژوآنگ لونگ کے مطابق 5 جی، 6 جی، نیٹ ورک سیکیورٹی، ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ اور کوانٹم کمیونیکیشن جیسی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں پیشرفت اور اطلاق کے فروغ کے لیے بھی مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری اداروں، تھنک ٹینکس اور جامعات کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے رابطہ پلیٹ فارمز کے قیام کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی میزبانی میں منعقدہ اس فورم میں ڈیجیٹل چین ۔ افریقہ تعاون میں ترقی سے متعلق ایک لائحہ عمل بھی جاری کیا گیا۔