• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی تعاون پر اہم اتفاق رائےتازترین

April 09, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کے نائب وزیر خزانہ لیاؤ مین نے کہا  ہےکہ امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین کے دورہ چین میں تفصیلی مشاورت اور تبادلہ خیال کے بعد چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور مالی تعاون پر اہم اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

لیاؤ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان رابطے مضبوط بنانا، اقتصادی، مالیاتی پالیسیوں میں ہم آہنگی اور باہمی مفید  تعاون کو فروغ دینا دونوں فریقین اور پوری دنیا کی معیشت اور مالیاتی نظام کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ وبائی امراض کے بعد بحالی اور ترقی کے فروغ میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔

لیاؤ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اس سے متعلق ایک کھلا اور مثبت رویہ اپنایا ہے۔

فریقین نے دونوں ممالک میں ترقی اور عالمی معیشت متوازن کرنے پر تفصیلی بات چیت کرنے پر اتفاق کیا اور اقتصادی تبادلے اور تعاون مزید مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

لیاؤ کے مطابق فریقین نے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں سے انتظام کے ساتھ ساتھ جی 20 جیسے کثیر الجہتی فورمز کے تحت عالمی مالیاتی اداروں میں سٹریٹجک اصلاحات اور عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے میں تعاون میں پیشرفت جیسے امور پر رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

چینی نائب وزیر خزانہ نے کہا کہ فریقین نے مالیاتی شعبے میں استحکام، پائیدار مالی اعانت، انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سمیت دیگر امور پر مسلسل تبادلے اور تعاون پر اتفاق کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں چین ، امریکہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ مذکورہ بالا اتفاق رائے کو چین ۔ امریکہ اقتصادی اور مالیاتی ورکنگ گروپ کے تحت عملی تعاون  کے نتائج میں تبدیل کیا جا سکے۔