• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور امریکہ کے درمیان مسافر پروازوں کی ہفتہ وار تعداد100تک بڑھائی جائے گاتازترین

February 29, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین اور امریکہ کے درمیان مسافر پروازوں میں 31 مارچ سے نمایاں اضافہ ہوگا۔ 

چین کےسول ایوی ایشن کے انتظامی ادارے کے عہدیداردائی جون نے جمعرات کو باقاعدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ 31 مارچ سے دونوں ممالک کی ایئر لائنز ہر ہفتے 100 مسافر پروازیں چلا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین سے  اس وقت 48 بیلٹ اینڈ روڈ پارٹنر ممالک سمیت 64 ممالک کے لیے باقاعدہ مسافر پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

عہدیدار نے کہا کہ چین سے سنگاپور، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور اٹلی سمیت 22 ممالک کے درمیان پروازوں کی تعداد وبا سے پہلے کی سطح سے تجاوز کر گئی ہے۔