ژینگ ژو(شِنہوا) چین کے وسطی شہر ژینگ ژو اور امریکہ کے جنوبی شہروں اٹلانٹا اور ڈیلاس کے درمیان نیا ہوائی کارگو روٹ شروع کیا گیاہے۔ بنیادی طور پر سرحد پار ای کامرس کی ترسیل کے لیے نئے روٹ پر ہفتے میں تین بارپروازیں چلائی جائیں گی،پیر کو اٹلانٹا اور جمعرات اور ہفتہ کو ڈلاس کے لیے پروازیں روانہ ہوں گی۔ نئے روٹ کے ساتھ، ژینگ ژو اور شمالی امریکہ کے درمیان کارگو فلائٹس ایک ہفتہ میں پروازوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
اس سال کے آغاز سے ژینگ ژو ہوائی اڈے سے عالمی فضائی لاجسٹکس نیٹ ورک میں توسیع کا سلسلہ جاری ہے کئی نئے روٹس شروع کرنے کے ساتھ پہلے سے جاری پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔10 مئی تک، ہوائی اڈے سے مجموعی طور پر سامان کی ترسیل کا حجم 2لاکھ 28 ہزارٹن رہا جو گزشتہ سال سے18.6 فیصد زیادہ ہے۔