بیجنگ(شِنہوا) چین اور امریکہ نے سان فرانسسکو میں صدر شی جن پھنگ اور صدر جو بائیڈن کے درمیان ملاقات کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یہ بیان باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران سان فرانسسکو میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن لیڈرز میٹنگ کے موقع پر دونوں صدور کے درمیان ملاقات کی تصدیق کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں دیا۔
وانگ نے کہاکہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن لیڈرز میٹنگ کے لیے سان فرانسسکو کا یہ سفر معمولی نہیں ہو گا اور نہ ہی ہم بغیر سوچ بچارکے اسے کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کو بالی میں دونوں صدور کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی طرف واپس آنے اور اس پر صحیح معنوں میں عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کے لیے رکاوٹوں سے اوپر اٹھنا، مشکلات کو دور کرنا، مشترکہ افہام و تفہیم کو وسعت دینا اور ممکنہ نتائج حاصل کرنا ضروری ہے۔