بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں انگولا کے صدر جواؤ لورینکو سے ملاقات کی،جو چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دونوں سربراہان مملکت نے دوطرفہ تعلقات کو جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری تک توسیع دینےکا اعلان کیا۔ گزشتہ سال دونوں ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات کے قیام کی 40ویں سالگرہ کو مشترکہ طور پر منانے کا ذکر کرتے ہوئے صدرشی نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات بین الاقوامی سطح پرآنے والے اتارچڑھاؤ کے ہر امتحان پر پورے اترے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔ صدر شی نے کہا کہ چین-انگولا تعاون جنوب جنوب تعاون اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان ایک تعاون ہے،جو اچھے دوستوں کے درمیان باہمی مدد، باہمی تعاون اور یکساں تعاون کی ایک مثال ہے۔
چینی صدرنے کہا کہ ایک ایسی دنیا میں جسے تبدیلی اور ہلچل کا سامنا ہے ، دونوں ممالک کو اپنی روایتی دوستی کو جاری رکھتے ہوئے یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے مشترکہ ترقی حاصل کرنی چاہیے۔