• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور بھارت کے اچھے اورمستحکم تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں،چینی ترجمانتازترین

April 12, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ مضبوط اورمستحکم تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں اور خطے اوراس سے باہرامن اور ترقی کے لیے مددگار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے  روزانہ کی پریس بریفنگ میں دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کے حوالے سے ایک سوال  کے جواب میں کیا۔

ایک انٹرویو میں بھارتی وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت کے لیے چین کے ساتھ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کو سرحد پرجاری طویل صورتحال کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دوطرفہ بات چیت میں بے اعتدالی کو دورکیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان مستحکم اور پرامن تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے لئے اہم ہیں۔ انہوں نے اس امید اور یقین کا اظہار کیا کہ سفارتی اور فوجی سطح پر مثبت اورتعمیری دوطرفہ روابط کے ذریعے  دونوں ممالک سرحد پر امن و سکون کو بحال اور برقرار رکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔

ماؤ نے کہا کہ سرحدی معاملہ  چین بھارت تعلقات کی مکمل نمائندگی نہیں کرتااسے دو طرفہ تعلقات میں مناسب جگہ پر رکھتے ہوئےاس کا مناسب طریقے سے انتظام کیاجانا چاہیے۔

ترجمان  نے کہا کہ  سرحدی صورتحال سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے سفارتی اور فوجی ذرائع کے درمیان قریبی رابطے برقرار ہیں اور مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔