بیجنگ (شِنہوا) چین اور بیلاروس کی مسلح افواج جولائی کے وسط میں بیلاروس کے شہر بریسٹ کے قریب مشترکہ فوجی تربیت کا انعقاد کریں گی۔
چینی وزارت قومی دفاع نے اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ تربیت رواں سال کے منصوبے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدے کے تحت منعقد کی جائیں گی جن میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
مخلوط ٹیموں پر مشتمل فوجی تربیتی مشقوں میں دونوں ممالک کے فوجی اہلکار یرغمالیوں کی بازیابی اور انسداد دہشت گردی مشن مشترکہ طور پر انجام دیں گے۔
وزارت کے مطابق تربیت کا مقصد شریک فوجیوں کی تربیتی سطح اور رابطوں کی صلاحیتیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی افواج میں عملی تعاون وسیع کرنا ہے۔