• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور بولیویا دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون میں پیشرفت پر متفقتازترین

April 29, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بولیویا کی وزیر خارجہ سیلنڈا سوسا لونڈا کے ساتھ بیجنگ میں بات چیت کی اور فریقین نے دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون میں پیشرفت کا عہد کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے نشاندہی کی کہ چین۔ بولیویا روایتی دوستی میں باہمی تفہیم اور تعاون شامل ہے۔

سال 2025  میں چین ۔ بولیویا سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ ہے۔

چین بولیویا کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہشمند ہے تاکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کو عملی شکل دیکر چین ۔ بولیویا اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جایا جا سکے۔

وانگ نے کہا کہ فریقین کو سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانا جاری رکھنا چاہئے تاکہ دونوں ممالک کی حکومتوں، مقننہ اور سیاسی جماعتوں کے درمیان تبادلے اور تعاون میں اضافہ ، حکمرانی کے تجربے کا تبادلہ مستحکم اور ترقیاتی حکمت عملی میں ہم آہنگی ہو۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل معیشت، سطح مرتفع زراعت، اطلاعات ، رابطے اور سبز ترقی جیسے نئے شعبوں میں تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

وانگ نے کہا کہ چین اور بولیویا کو کثیر الجہتی حکمت عملیوں پر ہم آہنگی میں پیشرفت کرنے کے ساتھ ساتھ  مشترکہ طور پر اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں کا تحفظ اور عالمی جنوب کے مشترکہ مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرنا چاہیئے۔ چین بولیویا اور دیگر لاطینی امریکی کے علاوہ کیریبین ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہے تاکہ  مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین - لاطینی امریکہ برادری کے قیام کو فروغ مل سکے۔

ملاقات کے دوران بولیویا کی وزیرخارجہ سوسا نے کہا کہ چین بولیویا کا ایک اہم اسٹریٹجک شراکت دار ہے بولیویا معیشت اور تجارت جیسے مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کی سطح بڑھانے کے لئے پرامید ہے اور وہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے لئے چینی کاروباری اداروں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہے گا۔

سوسا نے کہا کہ بولیویا ایک چین اصول اور چین کے تجویز کردہ عالمی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور وہ لاطینی امریکہ ۔ چین تعلقات میں پیشرفت کا خواہاں ہے۔

بات چیت کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کی خارجہ امور اکیڈمیز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔