• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور فرانس انسانی ترقی کے لئے امن و ترقی کی راہ مشترکہ طور پرکھولیں، چینی صدرتازترین

January 28, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ آج کی دنیا ایک بار پھر نازک موڑ پر کھڑی ہے اس لئے چین اور فرانس کو مشترکہ طور پر انسانی ترقی کے لیے امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کا راستہ کھولنا چاہیئے۔

چینی صدر نے یہ بات اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے تبادلے میں کہی۔

انہوں کہا کہ چین اور فرانس نے سرد جنگ کے جمود کو توڑ ا اور 60 برس قبل سفیر سطح پر سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے مختلف بلاکس کی تقیسم ختم کی جبکہ اس تاریخی واقعے نے عالمی منظر نامے کو مذاکرات اور تعاون کی درست سمیت میں ترقی کی راہ دکھائی  جو آج بھی حوصلہ افزا رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

چینی صدر شی نے کہا کہ گزشتہ 60 برس میں دونوں ممالک بیرونی اثر و رسوخ سے آزاد سٹریٹجک انتخاب کرنے پر عمل پیرا اور ہمیشہ باہمی فائدہ مند تعاون سے مشترکہ ترقی کے حصول، مساوی بنیادوں پر تبادلوں سے تہذیبوں میں باہمی طور پر سیکھنےکے عمل کو فروغ دینے اور کثیر الجہتی تعاون کی مدد سے عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے پرعزم رہے ہیں۔

میکرون نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ 60 برس قبل فرانس ۔ چین سفارتی تعلقات کا قیام ایک دور اندیش اور تاریخی فیصلہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج غیر معمولی عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے اور اس کا مشترکہ حل تلاش کرنے کے لئے فرانس۔ چین کے ساتھ ساتھ یورپ ۔ چین تعاون پہلے سے کہیں زیادہ اہم اہے۔