نئی دہلی (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کیتھرین کولون سے گروپ آف ٹو ئنٹی (جی 20) وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔اس دوران انہوں نے نئےشعبوں میں تعاون کے امکانات اور یوکرین بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
چھن نے کہا کہ بین الاقوامی اثر و رسوخ کے حامل دو بڑے ممالک چین اور فرانس امن کے تحفظ کی دو بڑی قوتیں ہیں۔دونوں ملک اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائیں گے ۔
چینی فریق فرانس کے ساتھ اگلے مرحلے کے دوطرفہ تعلقات کے لئے اہم ایجنڈے کی تشکیل بارے تیار ہے ۔ دونوں ممالک اعلی سطح کے تبادلے کو قائدانہ کردار ادا کرنے دیں اور چین و فرانس کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھائیں تاکہ اس کے زیادہ ثمرات حاصل ہوں۔
اس موقع پر بات چیت میں حصہ لیتے ہوئے کولون نے کہا کہ فرانسیسی فریق فرانس اور چین کے مابین اسٹریٹجک مواصلات اور بڑے ملکوں کے ما بین ہم آہنگی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔
فرانس چین سے تسلسل کے ساتھ اعلی سطح کے تبادلوں پر آمادہ ہے جو کہ دوطرفہ تعلقات کے مفہوم کو تقویت بخشتا ہے اور دیگر کے علاوہ سائنس اور تحقیق ، جدت اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق شعبوں میں نئے تعاون کو بڑھاتا ہے ۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگلا سال فرانس ۔چین کے تعلقات کے لئے ایک اہم سال ہے اور فرانسیسی فریق چین کے ساتھ ثقافت اور سیاحت کے سال کے طور پر کامیاب انعقاد کے لئے تیار ہے اورعوام کے عوام کے ساتھ تعاون ا ور ثقافتی تبادلے کو مکمل طور پر دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔