• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور فرانس کے صدور کی ٹیلی فون پر گفتگو،دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیالتازترین

November 20, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیر کو اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون سے فون پر بات چیت کی، جس کا مقصد چین اور فرانس کی روایتی دوستی کوفروغ دینا اور تعلقات کو نئی بلندیوں پرلے جانا ہے۔

 اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ  سال 2024 دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ  ہے، صدر شی  نے کہا کہ دونوں ممالک کو مشترکہ مقاصد کے حصول کی جدوجہد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات کے قیام کے اصل مقصد پر قائم رہنا چاہیے، روایتی دوستی کوفروغ  اور چین فرانس تعلقات کو مضبوطی کی جانب لےکر جانا چاہیے۔