بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نے بیجنگ میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔
جمعرات کوملاقات میں نیشنل پیپلزکانگریس(این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے سٹریٹجک اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فعال طور پر فروغ دینے اوراہم عالمی و علاقائی مسائل کے امور پر رابطے و ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔
ژاؤ نے کہا کہ چین اور فرانس کی مقننہ کو قانون سازی کے تجربات کے تبادلے، ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور چین فرانس تعلقات کے لیے عوامی حمایت کو مستحکم کرنے کے لیے باقاعدہ تبادلے کے طریقہ کار کا بہتر استعمال جاری رکھنا چاہیے۔
دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی ترقی کو سراہتے ہوئے میکرون نے کہا کہ فرانس آزادانہ طور پر چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور معیشت، تجارت ،ثقافت اور قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔