• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور فرانس کا اقتصادی اور مالیاتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہارتازترین

March 09, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی  فینگ نے فرانس کے وزیر برائے اقتصادیات، مالیات اور صنعتی وڈیجیٹل خودمختاری برونو لی مائر کے ساتھ آن لائن بات چیت کی۔

بات چیت میں دونوں فریقوں کے تحفظات کے ساتھ ساتھ چین فرانس اعلی سطحی اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ  ان کا ملک فرانس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر چین اقتصادی اور مالی مذاکرات کو مضبوط بنانے، گاڑیوں، ہوا بازی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم اور وسعت دینے اور دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو  ایک نئی سطح تک فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

فرانسیسی  مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ، لی مائیر نے کہا کہ  ان کا ملک چین کے ساتھ رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے تاکہ  دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون میں نئی رفتار پیدا کی جا سکے۔